• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے چار میں سے تین مریض صحتیاب

شائع September 5, 2024
—فائل فوٹو:رائٹرز
—فائل فوٹو:رائٹرز

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے چار میں سے تین مریض صحتیاب ہو گئے اور تینوں کے پی سی آر ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایا کہ پولیس سروسز ہسپتال میں زیرعلاج منکی پاکس کے تینوں مریض صحت یاب ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے اور تینوں مریضوں میں بیماری کی علامات ختم ہو گئی ہیں۔

ارشاد روغانی نے کہا کہ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے وائرس کلیئرنس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایم پاکس المعروف منکی پاکس کی نئی قسم کلیڈ 1 بی کی تشخیص کے بعد اس بیماری کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر اسے بین الاقوامی تشویش کی حامل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا تھا۔

اس کے بعد پاکستان نے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے کرتے ہوئے ایئرپورٹ اور دیگر مقامات پر اسکریننگ کا عمل شروع کردیا تھا۔

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس گزشتہ ماہ رپورٹ ہوا تھا اور اب تک وائرس کے ملک بھر میں چار کیسز رپورٹ ہو چکے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ براعظم افریقہ میں ایم پاکس(منکی پاکس) کے حوالے سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھی منکی پاکس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025