• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

کراچی: بنارس میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے، پولیس

شائع September 5, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے بنارس رحمان ہسپتال کے قریب فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے جب کہ پولیس کا دعوی ہے کہ دونوں ملزمان کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی اس بات کا اندازہ ہوگا کہ ڈکیتی مزاحمت کا معاملہ ہے یا پھر قتل کی پیچھے کوئی اور وجوہات ہیں۔

کراچی پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنارس رحمان ہسپتال کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے، جن کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت عادل اور سرفراز عرف کاکی کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے دو پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے جب کہ دونوں ملزمان فرنٹئیر کالونی کے ہی رہائشی تھے، ایک ملزم پر آٹھ اور دوسرے پر دس مقدمات درج تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025