• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے چیمپئن شپس 24-2023 میں 233 تمغے جیت لیے

شائع September 4, 2024
— فوٹو: ایچ ای سی
— فوٹو: ایچ ای سی
— فوٹو: ایچ ای سی
— فوٹو: ایچ ای سی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی چیمپئن شپس 24-2023 میں 233 تمغے جیت لیے، جبکہ چیمپئن شپس میں خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

ایچ ای سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے 24-2023 کے دوران مختلف قومی اور بین الاقوامی چیمپئن شپس میں کُل 233 تمغے حاصل کیے، جن میں 32 طلائی، 56 چاندی اور 145 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

یہ نمایاں کامیابی ایچ ای سی کے عزم اور لگن کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو تعلیم کی تکمیل کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بناتا ہے۔

ایچ ای سی، جامعات کے طلبہ کو کھیلوں میں شرکت کرنے اور ان کو بہترین کھیل دکھانے کے لیے ٹریننگ کی فراہمی بذریعہ کوچز یقینی بناتا ہے، یہی نہیں، ان کھلاڑیوں کو میرٹ اور جانچ پڑتال کے بعد انعامی رقم اور وظائف بھی جامعات کی وساطت سے باقاعدگی سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

— فوٹو: ایچ ای سی
— فوٹو: ایچ ای سی

جامعات میں زیر تعلیم ایچ ای سی کی خواتین کھلاڑیوں نے قومی چیمپئن شپ میں 17 طلائی، 25 چاندی اور 21 کانسی کے تمغے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 2 چاندی کے اور 3 کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے۔

ایچ ای سی کے ان نوجوان کھلاڑیوں نے 34ویں نیشنل گیمز میں پیشہ ورانہ کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا اور 8 طلائی، 17 چاندی اور 93 کانسی کے تمغے حاصل کرکے بہترین ٹرن آؤٹ ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایچ ای سی اور تعلیمی برادری کھیلوں کے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامعات کے طلباء کو بے مثال مواقع فراہم کرنے کے لیے چیئرمین ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی بھرپور سرپرستی میں مسلسل کام کر رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان یونیورسٹی اسپورٹس بورڈ کے آئین اور رولز میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ایچ ای سی نے انعامی رقوم میں بھی نظر ثانی کی ہے۔

مزید برآں، پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ایچ ای سی ملک بھر کی نجی یونیورسٹیوں میں 12 اسپورٹس اکیڈمیاں قائم کر رہا ہے تاکہ کھیلوں کا انفرااسٹرکچر قائم کیا جا سکے جو کھلاڑیوں کی ترقی اور پیشہ ور کھلاڑیوں میں تبدیلی کے لیے چوبیس گھنٹے استعمال ہو سکیں۔

اس کے علاوہ 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں میں کھیلوں کی مہارت، ہم آہنگی اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے مختلف کھیلوں میں ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ مہم کو بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی کھیلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایچ ای سی اپنا متحرک کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024