• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماچیکے-تھالیاں-تاروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ کے لیے معاہدے پر دستخط

شائع September 4, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پنجاب سے پشاور تک تیل پہنچانے والے ماچیکے-تھالیاں-تاروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ کے لیے تاریخی کنسورشیم معاہدے پر دستخط ہو گئے جہاں پائپ لائن پنجاب کو ماچیکے کے مقام سے تاروجبہ پشاور تک جوڑے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعظم آفس میں ایس آئی ایف سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، ڈی جی ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد رحمٰن اور چیئرمین اوگرا مسرور خان نے شرکت کی۔

تاریخی کنسورشیم معاہدے پر ڈی جی ایف ڈبلیو او اور ایم ڈی پی ایس او نے دستخط کیے، ایم ڈی پی ایس او اور ڈی جی ایف ڈبلیو او نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اور مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔

اسٹیک ہولڈرز میں پیپکو اور انٹر اسٹیٹ گیس کمپنی شامل ہیں۔

یہ پائپ لائن پنجاب کو ماچیکے کے مقام سے تاروجبہ پشاور تک جوڑے گی اور اس وائٹ آئل پائپ لائن کا مقصد کراچی سے پشاور تک تیل کی پائپ لائن کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024