• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سلیم معراج کا بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی سے کیا رشتہ ہے؟

شائع September 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے ورسٹائل بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی سے اپنے رشتے اور تعلق سے متعلق وضاحت کردی۔

سلیم معراج نے کچھ عرصہ قبل ”ہنسنا منع ہے“ میں شرکت کی تھی، جہاں ان سے نواز الدین صدیقی سے رشتے سے متعلق بھی سوال کیا گیا تھا۔

اداکار نے مذکورہ پروگرام میں بتایا تھا کہ وہ شروع میں صرف تھیٹر کرتے تھے، انہیں ثانیہ سعید اور دوسرے لوگوں نے ٹی وی اداکاری کرنے کا مشورہ دیا اور وہی انہیں ٹی وی اسکرین پر لائے۔

سلیم معراج نے ثانیہ سعید کو نہ صرف اپنی بہن بلکہ اداکاری میں اپنی ماں بھی قرار دیا۔

پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ یہ اتفاق ہے کہ انہیں زیادہ تر غریب افراد کے کردار دیے جاتے ہیں اور وہ جس طرح کا بھی کردار ادا کریں، وہ ہمیشہ غریب ہی نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے بہت اچھے اور مثبت کردار بھی ادا کیے لیکن لوگوں کو ان کے منفی اور غریب کردار ہی یاد رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ متعدد بار بھارت میں تھیٹر کرنے جا چکے ہیں، ایک بار 2010 میں وہ نئی دہلی تھیٹر کرنے گئے تو وہاں حالات خراب ہوگئے اور انہیں ایک جگہ تک محدود کردیا گیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہونے کے بعد ان سے وہاں کی ایجنسیز کے اہلکار ملنے آئے اور انہیں سیکیورٹی ٹپس فراہم کیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوا اور ان کا تھیٹر دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ امڈ آئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی سے کوئی رشتہ نہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کا چہرہ نوازالدین صدیقی سے ملتا ہے؟ کیا وہ ان کے رشتے دار ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا بھارتی اداکار سے کوئی تعلق نہیں۔

سلیم معراج کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نوازالدین صدیقی سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا اور نہ ہی انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی، ان سے ان کا کوئی تعلق، رابطہ اور رشتہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025