• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

اثاثے چھپانے کا الزام: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا کے خلاف درخواست خارج

شائع September 4, 2024
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کے الزام سے متعلق درخواست خارج کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کے الزام سے متعلق درخواست پر ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل محب اللہ نے موقف اختیار کیا کہ ایک نامعلوم شخص نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دی تاہم نامعلوم درخواست گزار کا نادرا یا کسی اور ذریعے سے کوئی ڈیٹا سامنے نہیں آیا۔

وکیل محب اللہ نے کہا کہ نامعلوم درخواست گزار کا کوئی وجود نہیں، الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران بھی درخواست گزار پیش نہیں ہوا۔

بعد ازاں، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران ڈپٹی اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی ثریا بی بی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئیں تاہم درخواست گزار اور ان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

سماعت کے دوران ثریا بی بی نے موقف اپنایا کہ انہیں گزشتہ رات کو نوٹس ملا اور وہ حاضر ہو گئی، انہیں درخواست سے متعلق کچھ علم نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024