• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm

مستونگ میں صحافی کو زمینی تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

شائع September 4, 2024
— فائل فوٹو:رائٹرز
— فائل فوٹو:رائٹرز

بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ میں کلی گلکنڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سراوان پریس کلب کے عہدیدار اور نیوز ایجنسی آن لائن سے وابستہ صحافی نثار احمد لہڑی جاں بحق ہوگئے۔

سراوان پریس کلب کے عہدیدار و سینئر صحافی نثار احمد لہڑی آج صبح مستونگ شہر میں واقع اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جارہے تھے جس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، میت کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کی جانب سے ابتدائی قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قتل کا واقعہ زمین کا تنازع ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ایس پی مستونگ عابد بازئی نے صحافیوں کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پریس کلب کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024