• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی

شائع September 4, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

محکمہ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

گلشن معمار، اسکیم 33، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024