• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

یمنیٰ زیدی سے بہت کچھ سیکھا، علی رحمٰن خان اداکارہ کے معترف

شائع September 3, 2024
—اسکرینش اٹ/ انسٹاگرام
—اسکرینش اٹ/ انسٹاگرام

مقبول اداکار علی رحمٰن خان نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا، ان کا پہلا ڈراما ان کے ساتھ ہی تھا۔

علی رحمٰن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ اقوام متحدہ (یو این) سمیت یورپین یونین کے ساتھ ملازمت کرتے تھے، تاہم اس وقت بھی وہ پارٹ ٹائم ماڈلنگ و اداکاری کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملازمت کے دوران ہی ان کا ایک ڈراما بہت مقبول ہوا، جس کے بعد ہی انہوں نے اداکاری کو ترجیح دی۔

علی رحمٰن خان کے مطابق ان کا پہلا مقبول ڈراما یمنیٰ زیدی اور سوہائی علی ابڑو کے ساتھ تھا، جسے کافی سراہا گیا اور اسی ڈرامے کے دوران انہوں نے یمنیٰ زیدی سے بہت کچھ سیکھا۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ یمنیٰ زیدی نہ صرف اچھی شخصیت کی مالک ہیں بلکہ وہ بہترین اداکارہ اور اپنے کام پر توجہ دینے والی خاتون بھی ہیں، انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

علی رحمٰن خان کا کہنا تھا کہ ان ہی دنوں میں انہوں نے یمنیٰ زیدی اور ارسا غزل کی اداکاری کو دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اگر انہیں مذکورہ شعبے میں آنا ہے تو انہیں بھی ان کی طرح ہی کام کرنا ہوگا۔

اداکار نے نہ صرف یمنیٰ زیدی بلکہ ارسا غزل کی بھی تعریفیں کیں اور اعتراف کیا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں نہ صرف ان سے سیکھا بلکہ ان سے انسپریشن بھی لی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025