• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سابق اولمپیئن طاہر زمان قومی ہاکی ٹیم کے نئے کوچ مقرر

شائع September 3, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئن اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان طاہر زمان کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپئین رانا مجاہد علی نے کہا کہ اولمپیئن طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے اور وہ کل چین میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے طاہر زمان کو کوچ مقرر کیا ہے اور ٹورنامنٹ سے واپس آنے پر ان سے لانگ ٹرم معاہدہ ختم کریں گے۔

رانا مجاہد نے کہا کہ طاہر زمان کے پاس کوچنگ کا اچھا تجربہ موجود ہے جس بنیاد پر ان کو کوچ مقرر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینز بھی چاہتے تھے کہ لانگ ٹرم معاہدہ کیا جائے مگر لانگ ٹرم معاہدہ کرنے کے لیے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے جو پی ایچ ایف کے پاس نہیں ہے۔

رانا مجاہد علی کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہے ہیں، نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد پنڈی میں کیا جائے گا، اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی آگے جونیئر ورلڈکپ کا کوالیفائر راؤنڈ کھیلیں گے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ خبریں چلی کہ پی ایچ ایف کے صدر اور سیکریٹری نے ایک کروڑ ٹی اے ڈی اے لیا مگر یہ سب بے بنیاد ہے، جو لوگ غلط خبریں چلائیں گے اور جو پلیئرز فیڈریشن سے این او سی لیے بغیر باہر جائیں گے ان کے خلاف ایکشن ہوگا جبکہ اضافی ٹی اے ڈی اے سے متعلق غلط خبر پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کوئی لڑائی نہیں چاہتے، اسپورٹس بورڈ نے ہمیشہ ہاکی فیڈریشن کو فنڈنگ کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر پی ایچ ایف ہاکی صورتحال کو بہتر بنانے اور اس حوالے سے مشاورت کے لیے تمام اولمپیئنز سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025