• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فریال محمود اداکارہ مہربانو کے ساتھ ڈانس ویڈیو بنانے کی خواہاں

شائع September 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ فریال محمود نے ساتھی اداکارہ مہربانو کی ڈانس پرفارمنس کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ ڈانس ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

فریال محمود خود بھی انسٹاگرام پر ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جب کہ مہربانو بھی سوشل میڈیا پر اپنی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں جب مہربانو نے انسٹاگرام پر اپنی ڈانس ویڈیو شیئر کی تو فریال محمود نے ان کی ڈانس پرفارمنس کی تعریفیں کیں۔

فریال محمود نے مہربانو کی ڈانس ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی ڈانس دیکھ کر ان کا دل بھی کر رہا ہے کہ وہ بھی رقص کریں۔

ان کے کمنٹ پر مہربانو نے جواب دیا کہ وہ ان کی بڑی مداح ہیں، وہ انہیں دیکھ کر ہی ڈانس کرتی ہیں۔

اس پر فریال محمود نے کمنٹ کیا کہ کیا وہ دونوں مشترکہ طور پر ڈانس کر سکتی ہیں؟

اس پر مہربانو نے جواب دیا کہ فریال محمود کے ساتھ ڈانس ویڈیو بنانا اور ڈانس کرنا ان کا پرانا خواب ہے اور انہیں اس دن کا انتظار ہے۔

اس پر فریال محمود نے لکھا کہ وہ جلد ہی انہیں میسیج کرکے ایک ساتھ ڈانس ویڈیو بنانے کا پروگرام بنائیں گی۔

مہربانو کی ڈانس ویڈیو پر کمنٹس کرنے کے بعد فریال محمود کو بھی بعض افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ کیا وہ بھی ان جیسی ہی ہیں؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مہربانو انسٹاگرام پر اپنی ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

دوسری جانب فریال محمود کو بھی ان کے بولڈ لباس اور ڈانس پر تنقید کا سامنا رہتا ہے، تاہم شائقین نے دونوں اداکاراؤں کی جانب سے ڈانس کی مشترکہ ویڈیو بنانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کی ویڈیو کے منتظر رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024