• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

پشاور میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

شائع September 2, 2024
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مختلف ادویات مہنگی ہوئی ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مختلف ادویات مہنگی ہوئی ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

پشاور میں ادویات کہ قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد بلڈ پریشر، ذیابیطس، ٹی بی، کینسر اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں 45 سے 500 فیصد کا اضافہ ہوگیا جس نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں جان بچانے والی ادویات مہنگی ہوگئی ہیں اور دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ مارکیٹ میں ادویات کی قلت اور نئے لگائے گئے ٹیکسز کو قرار دیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مختلف ادویات مہنگی ہوئی ہیں، کمپنی والے اپنی قیمتیں خود مختص کرتے ہیں۔

ادویات کی قیمتوں کے باعث مریضوں کو علاج کرانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ادویات خریدنا شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں بالفور کمی کی جائے تاکہ علاج کرانا غریب عوام کے لیے آسان ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025