• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک

شائع September 2, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آج دوپہر دھماکا خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹ پہنے ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں بدقسمتی سے ایک خاتون سمیت چھ شہری جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قنی نے بھی کابل میں دھماکے اور اس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

فوری طور پر کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ دھماکا جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں ہوا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

افغانستان میں 2021 میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے اور دو دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد پرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے۔

تاہم اسلامک اسٹیٹ خراسان کے نام سے مشہور کالعدم تنظیم داعش افغانستان میں سرگرم ہے اور وہ باقاعدگی سے شہریوں، غیر ملکیوں اور طالبان اہلکاروں کو بندوق اور بم حملوں سے نشانہ بناتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024