• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

شادی کے 5 ماہ بعد جویریہ عباسی نے شوہر کی تفصیلات بتادیں

شائع August 31, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے شادی کے تقریبا 5 ماہ بعد شوہر کی کچھ معلومات فراہم کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

جویریہ عباسی نے چند دن قبل انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتےہوئے ان کے تھریڈز اکاؤنٹ کو بھی مینشن کیا تھا۔

اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی تھی لیکن انہوں نے شوہر کا چہرہ چھپا دیا تھا، تاہم انہوں نے شوہر کے تھریڈز اکاؤنٹ کا یوزر نیم مینشن کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پیجز نے ان کے شوہر کی تفصیلات حاصل کیں۔

جویریہ عباسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عدیل حیدر کو مینشن کیا تھا اور انہوں نے انہیں اپنی محبت اور زندگی قرار دیتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی۔

اداکارہ نے جس اکاؤنٹ کو مینشن کیا تھا، وہ فوٹوگرافر ہیں اور انہوں نے اپنا انسٹاگرام اور تھریڈز اکاؤنٹ پرائیویٹ کر رکھا ہے۔

تاہم عدیل حیدر کے مذکورہ پرائیویٹ اکاؤنٹ کو جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی فالو کر رکھا ہے۔

عدیل حیدر کے انسٹاگرام پر ایک ہزار سے بھی کم جب کہ تھریڈز پر 30 سے بھی کم فالوورز ہیں۔

جویریہ عباسی نے مئی میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور سے انگوٹھی پہننے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا عندیہ دیا تھا اور بعد ازاں جولائی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں انہوں نے تین ماہ بعد شادی کی تصدیق کی تھی۔

اب شادی کے تقریبا پانچ ماہ بعد انہوں نے شوہر کا چہرہ دکھائے بغیر ان کی کچھ معلومات سوشل میڈیا پر فراہم کی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جویریہ عباسی کی پہلی شادی ڈیڑھ دہائی قبل طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے نوجوانی میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد اب جویریہ عباسی نے بھی نئی زندگی کی شروعات کردی جب کہ شمعون عباسی پہلے ہی تیسری شادی کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024