• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: 12سالہ بچی کا ریپ اور قتل کیس، ملزم 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شائع August 29, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت نے 12 سالہ بچی کے گینگ ریپ اور قتل کیس میں ملزم وقار کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں 12 سالہ بچی کا گینگ ریپ اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران گرفتار ملزم وقار کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کا ڈی این اے کرانا ہے اور مزید تفتیش کرنی ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کی والدہ کے مدعیت میں مقدمہ درج ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھی مفرور ہیں، جنہیں گرفتار کرنا ہے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وقار کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں ملزم پر تشدد کیا گیا جب کہ ملزم کو گذشتہ روز کینٹ اسٹیشن کے قریب بس ٹرمینل سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ضلع ساؤتھ پولیس نے 12 سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر ریپ کے بعد بچی کی لاش کو بوری میں بندکرکے پھینک دیا تھا۔

3 روز قبل کراچی کے علاقے صدر سے بچی کی بوری بند لاش ملی تھی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی سے ریپ کی تصدیق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024