• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ملک کی خواتین سڑک پر چلتے ہوئے خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں، مریم نفیس

شائع August 29, 2024
—فائل فوٹو:انسٹاگرام
—فائل فوٹو:انسٹاگرام

اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ ملک کی بہت ساری خواتین سڑک پر چلتے ہوئے خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں اور عورتوں کو غیر محفوظ ہونے کا احساس دلانے والے مرد ہیں۔

مریم نفیس نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے سماج میں والدین کی جانب سے بھی بیٹیوں اور بیٹوں کے لیے الگ الگ اصول بنائے گئے ہیں، والدین مغرب کے بعد بیٹے کا باہر جانا اچھا جب کہ بیٹی کا برا سمجھتے ہیں۔

ان کے مطابق اگر بیٹیوں کو مغرب سے پہلے پہلے گھر آنے کا کہا جاتا ہے تو بیٹوں کو بھی اس کا پابند بنایا جائے، سب کے لیے یکساں اصول ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اصولا ہونا تو یہ چاہیے کہ جن کے بیٹے ہیں تو انہیں ان کی اچھی پرورش کرنی چاہیے تاکہ دوسروں کی بیٹیاں محفوظ رہ سکیں لیکن یہاں الٹا سسٹم ہے۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زیادہ تر مرد غیر ذمہ دار ہیں، وہ خواتین کے لیے ایسا ماحول بناتے ہیں کہ عورتیں خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگتی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک میں بہت سارے مرد اچھے جب کہ بعض انتہائی اچھے بھی ہیں لیکن زیادہ تر مرد ایسے ہیں جو خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بناتے ہیں۔

ان کے مطابق ملک میں لڑکوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں، وہ نہ صرف اکیلے بلکہ وہ بے لباس بھی گھوم پھر سکتے ہیں، انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ زیادہ تر مرد ایسے ہوتے ہیں جو خواتین کے لیے ایسا ماحول بناتے ہیں کہ عورتیں خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ سڑک پر چلتے ہوئے خواتین سے موبائل فون، پرس یا دوسری چیزیں چھیننے کی بات نہیں کر رہی، وہ صرف یہ کہ رہی ہیں کہ خواتین ویسے ہی چلتے ہوئے خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عورت دو منٹ تک سڑک پر چلنے کے بعد خود کو محفوظ نہیں سمجھنے لگتی اور یہ سب مردوں کی وجہ سے ہو رہا ہے، وہ ہی خواتین کو ایسا محسوس کرواتے ہیں۔

ان کے مطابق ان کی بات ہر کسی کو بری لگے گی اور کوئی ان اتفاق بھی نہیں کرے گا لیکن حقیقت یہی ہے کہ خواتین سڑک پر چلتے ہوئے خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔

مریم نفیس نے کہا کہ وہ خود بھی خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، باقی خواتین بھی ایسا ہی سوچتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024