• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پی ایچ ایف کے تین کھلاڑیوں، فزیو پر تاحیات پابندی

شائع August 28, 2024
پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل اولمپئین رانا مجاہد— فائل فوٹو: ڈان نیوز
پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل اولمپئین رانا مجاہد— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے فیڈریشن سے این او سی لیے بغیر ملک چھوڑ کر جانے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر بیرون ملک پناہ لینے والے تین کھلاڑی اور ایک فزیو پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل اولمپئین رانا مجاہد علی نے پریس کانفرنس میں تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مرتضٰی یعقوب، احتشام اسلم، عبدالرحمٰن اور فزیو وقاض محمود بغیر اجازت بیرونِ ملک چلے گئے اس لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ، احتشام اور عبدالرحمٰن اور فزیو وقاص کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ بیرون ملک سیاسی پناہ لے رہے ہیں۔

ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کے لیے مدعو کیا گیا لیکن کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے جھوٹ بولا، ہمارے لیے سب کھلاڑی برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن دیگر کھلاڑیوں کو لیگز کے لیے این او سی دیتی رہی ہے لیکن تینوں کھلاڑیوں نے کبھی بھی لیگ کھیلنے کے لیے این او سی نہیں مانگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور کانگریس کی منظوری سے پابندی کا اطلاق کیا گیا۔

رانا مجاہد نے کہا کہ ہم وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ رہے ہیں کہ ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات بھی ہوئی ہے اور حکومت نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کا خرچہ ہم دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024