• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

آئی فون 16 کو آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع August 28, 2024
—فائل فوٹو: کمپنی
—فائل فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر کے وسط تک اب تک کے بہترین آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کی جانب سے ہر سال ستمبر میں آئی فونز سمیت واچز اور میک بوک کو متعارف کرایا جاتا ہے اور اس بار بھی آئندہ ماہ کو ہی کمپنی کی جانب سے ڈیوائسز پیش کیے جانے کی امید ہے۔

ایپل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے 20 ستمبر تک آئی فونز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بعض رپورٹس کے مطابق کمپنی آئی فون 16 کے مختلف ماڈیولز سمیت دیگر ڈیوائسز کو 9 ستمبر کو پیش کر سکتی ہے کیوں کہ کمپنی نے اسی دن ایک اہم تقریب کا اعلان کر رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس بار کمپنی آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے گی۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق آئی فون 16 کو 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس کو 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو کو 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس کو 6.9 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

اس بار کمپنی کی جانب سے بہترین فونز آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو پلس ہوں گے، جن میں بہترین کیمرا فیچرز سمیت دیگر نئے فیچرز بھی دیے جائیں گے۔

اس بار کمپنی کی جانب سے ٹائپ سی میں فونز کو متعارف کرائے جانے کی چہ مگوئیاں بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024