• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آئی جی پنجاب کو پولیس کیلئے حفاظتی سازو سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

شائع August 27, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی پولیس چیف سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حساس علاقوں میں تعینات اہلکار مناسب طور پر حفاظتی سازو سامان سے لیس ہوں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو لکھے گئے خط میں سیکریٹری داخلہ نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقوں میں حالیہ المناک واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکریٹری نے کہا کہ 12 پولیس اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے ہائی رسک آپریشنز کرنے والے فورس کو مناسب حفاظتی گیئرز سے لیس کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ان کارروائیوں کی نازک نوعیت اور اس میں شامل موروثی خطرات کے پیش نظر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام علاقائی اور ضلعی پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے اہلکاروں کا مناسب تحفظ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر، تمام تعینات افسران کے سر، گردن اور سینے کے حصوں کو مناسب حفاظتی آلات سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب ہر سال محکمہ پولیس کے لیے اربوں روپے کی منظوری دیتا ہے لیکن ہائی رسک مقامات پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو مناسب حفاظتی گیئرز نہیں دیا جاتا اور آخر کار، وزیر اعلیٰ کو محکمہ پولیس میں معاملات ٹھیک کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024