بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

شائع August 26, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ٓاسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ڈھاڈر پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ 2 لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4لاشیں قومی شاہراہ میں کولپور کےمقام پر ملی ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق ان افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اندازہ ہے مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کوگزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سےکوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

ادھر، بلوچستان کے ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتارکر شناخت کے بعد 23 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

نجیب کاکڑ نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔

دوسری جانب، بلوچستان میں کئی مقامات پر رات گئے حملوں پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے کئی مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، تاہم رپورٹ میں حملوں کے مقامات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان حملوں کا موثر جواب دیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024