• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am

ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

شائع August 26, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں طاقتور سسٹم کی آمد کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر میں 26 اگست سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگلت بلتستان میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، بعدازاں سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ پنجاب کے ڈویژنز گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خان پور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژنز، مردان، صوابی، ہنگو، کرک، کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسمعٰیل خان، ٹانک، کُرم، وزیرستان میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور عوام سے پہاڑی علاقوں اور نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہیں جبکہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تیار رکھنے اور تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024