• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 30 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

شائع August 25, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں 26 سے 30 اگست تک شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ انجم نذیر کا کہنا ہے کہ 25 اگست سے طاقت ور مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے میں داخل ہوں گی جو کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 30 اگست تک بارش کا سبب بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پر اثر انداز ہونے والا یہ اب تک کا سب سے طاقت ور سسٹم ہے جو شدت اختیار کر کے ڈپریشن بن سکتا ہے جبکہ سسٹم کےاثرات سمندر میں طغیانی کی صورت میں رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کے تحت سندھ اور مشرقی بلوچستان کے سمندر میں طغیانی رہے گی۔

انجم نذیر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر 27 سے 30 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کو سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر جیسے کچے گھر و دیواروں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ میوسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونحوا، جنوب مشرقی سندھ، جنوب مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025