• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

شمالی ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد ہلاک

شائع August 25, 2024
— فائل فوٹو: بی بی سی
— فائل فوٹو: بی بی سی

شمالی ایتھوپیا کے امہارا علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امہارا میڈیا کارپوریشن (اے ایم سی) نے ہفتے کو اطلاع دی کہ قدرتی آفت میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ایڈمنسٹریٹر ٹیسفے ورکنے کا حوالہ دیتے ہوئے امہارا میڈیا کارپوریشن نے کہا کہ مٹی سے 4 لوگوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ امہارا علاقے کے شمالی گوندر زون میں ہفتے کو لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ یا کیا وہاں تلاش جاری ہے؟

اے ایم سی نے مقامی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں8 دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں اور وہ زیر علاج ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 2 ہزار 400 لوگ اس آفت سے بے گھر ہوگئے ہیں اور فی الحال مقامی سماجی اداروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

امہارا میڈیا کارپوریشن کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئی تصاویر میں لوگوں کو بہت بڑے سلائیڈ کے مرکز سے ایک لاش کو لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شدید موسمی بارشوں کے نتیجے میں ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے، جولائی میں جنوبی ایتھوپیا کے علاقے کینچو شاچا گوزدی میں ایک بڑے لینڈ سلائیڈنگ سے 229 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024