• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گلگت بلتستان: 20 ہزار فٹ بلندی پر پھنسے 3 غیر ملکیوں سمیت 7 کوہ پیما ریسکیو

شائع August 24, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان آرمی نے گلگت بلتستان میں کامیاب آپریشن کے بعد 3 غیر ملکیوں سمیت 7 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 20 ہزار ایک سو بلندی پر پھنس جانے والے سات کوہ پیماؤں کو کامیاب آپریشن کے بعد ریسکیو کیا گیا، کوہ پیماہ ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنیس کی وجہ سے غیرمعمولی بلندی پر پھنس گئے تھے۔

کوہ پیماؤں کی ریسکیو کی اپیل پر پاک فوج کے آرمی ہیلی کاپٹر نے آپریشن کیا اور تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

کوہ پیماؤں میں تین روسی اور چار پاکستانی شامل ہیں۔ تمام کوہ پیماؤں نے ریسکیو آپریشن پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024