• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

شادی کے 6 سال بعد جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع August 24, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

کینیڈین نژاد امریکی پاپ گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی ماڈل و اداکارہ ہیلی بالڈوین کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

دونوں شخصیات نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بیٹے کا نام بھی بتایا۔

جسٹن بیبر نے بیٹے کے پائوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں گھر آنے پر خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی بیٹا کا نام بھی بتایا۔

گلوکار کے مطابق انہوں نے بیٹے کا نام جیک بلیوز بیبر رکھا ہے، تاہم انہوں نے مزید بیٹے اور اہلیہ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

جسٹن بیبر نے 24 اگست کو بیٹے کی پیدائش کی پوسٹ کی، تاہم انہوں نے ان کی پیدائش سے متعلق مزید کوئی معلومات نہیں بتائیں کہ ان کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی اور اب زچہ و بچہ کی صحت کیسی ہے؟

جسٹن بیبر کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین نے مئی 2024 میں اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

دونوں کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، دونوں نے 2019 کے آغاز میں ہی شادی کی تھی۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین نے اپریل 2019 میں شادی کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ دونوں نے سال نو کے موقع پر خفیہ شادی کرلی تھی۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں کی شادی ہونے کے فوری بعد ہی ان کے درمیان جلد طلاق اور علیحدگی کی خبریں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025