• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

حکومت قانون لائے کہ ہر 15 سال بعد بیوی اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے، یاسر نواز

شائع August 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ہدایت کار، پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز نے دل کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایسا قانون بنائے جس کے تحت بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔

یاسر نواز نے اہلیہ ندا یاسر، بھائی دانش نواز کے ساتھ پوڈکاسٹ کی نئی قسط شیئر کردی، جس میں اداکار مانی شریک ہوئے۔

پروگرام کے دوران جہاں مانی نے اپنے کیریئر اور اداکاری کے حوالے سے بات کی، وہیں تمام شخصیات نے ہلکے پھلکے انداز میں سماجی مسائل پر بھی بات کی۔

پروگرام کے دوران یہ ذکر بھی کیا گیا کہ شادی شدہ جوڑے الگ الگ کمروں میں کیوں سوتے ہیں؟

یاسر نواز نے اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں اور بیوی کا الگ الگ سونا غلط ہے، ہر کسی کو ایک ساتھ سونا چاہیے۔

انہوں نے دلیل دی کہ میاں اور بیوی کا ساتھ رہنا اور ساتھ سونا ضروری ہے تاکہ ان کا رشتہ اور بھی مضبوط ہو۔

یاسر نواز کے مطابق بہت سارے جوڑے الگ الگ سوتے ہیں، اسی پر مانی نے بھی اعتراف کیا کہ وہ بھی کبھی کبھار بیوی سے الگ سوتے ہیں۔

ان کے مطابق ان کے بچے بڑے ہوچکے ہیں، اس لیے وہ اہلیہ سے الگ کمرے میں سوتے ہیں جب کہ ان کے بچے اپنی ماں کے ساتھ ہی سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اسی معاملےپر بات کرتے ہوئے مانی نے دوسری شادی کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ 2024 میں مہنگائی کے اس زمانے میں کوئی بھی دوسری شادی کا نہیں سوچ سکتا۔

اسی دوران یاسر نواز نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ حکومت ایسا قانون لائے جس کے تحت بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں یہ بھی ہونا چاہیے کہ جو بیوی اپنے شوہر کی نئی شادی نہیں کروائے گی، اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

ان کی بات پر اہلیہ ندا یاسر نے کہا کہ جو لوگ گرجتے ہیں، وہ برستے ہیں، ان کو اپنی خوشیاں ایسے ہی پوری کرنے دیں، صرف باتیں کرنے دیں اور وہ ہر انٹرویو میں یہی بولتے ہیں۔

اس پر یاسر نواز نے کہا کہ وہ دوسری شادی کرنے کی بات نہیں کر رہے لیکن حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں، جس پر مانی نے کہا حکومت کے جو کام ہے، وہ نہیں کر پا رہی تو یہ کام کہاں کرے گی؟ اس پر یاسر نواز نے کہا کہ حکومت یہ کام کرلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024