• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فردوس جمال کی ایک بار پھر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید

شائع August 22, 2024
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

سینیئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر سپر اسٹار ماہرہ خان اور مقبول اداکار ہمایوں سعید کی اداکاری اور خوبصورتی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں اداکار 90 فیصد لوگوں کو پسند ہیں تو وہ باقی لوگوں کی طرح پاگل نہیں۔

فردوس جمال نے حال ہی میں جی این این کے پروگرام دیس بک میں شرکت کی، جہاں ان سے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری اور شخصیت سے متعلق سوال کیا گیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ماضی میں انہوں نے ماہرہ خان کے حوالےسے کہا تھا کہ وہ بوڑھی لگتی ہیں، انہیں ہیروئن نہیں بلکہ ماں کے کردار دیے جانے چاہیے لیکن اس کے بعد انہوں نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں شاندار اداکاری کی تو اس پر وہ کیا کہیں گے؟

فردوس جمال نے کہا کہ وہ اپنی بات پر آج بھی قائم ہیں، انہوں نے ماہرہ خان سے متعلق جو حقیقت تھی، وہی بیان کی، ان کی عمر ہی اتنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ماہرہ خان کسی کو خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں، وہ کسی کو بھی خوبصورت نظر آ سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کا موازنہ ایلزبیتھ ٹیلر جیسی اداکاراؤں کی اداکاری کو دیکھ کر کرتے ہیں، وہ ماہرہ خان سے متعلق کہی گئی اپنی بات پر قائم ہیں۔

جب ان سے کہا گیا کہ ملک کے 90 فیصد لوگوں کو وہ خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں۔

فردوس جمال نے مزید کہا کہ خوبصورتی اور اداکاری سے متعلق ان کا اپنا زاویہ ہے، وہ اپنے حساب سے چیزوں کو دیکھتے ہیں اور ہر کسی کا اپنا ہی زاویہ ہے، اگر کسی کو کوئی خوبصورت نظر آ رہا ہے اور انہیں وہ چیز خوبصورت نہیں لگ رہی تو وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے۔

پروگرام میں ہمایوں سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی انہوں نے ان پر تنقید کی اور انہیں ڈاکو بھی قرار دیا۔

فردوس جمال کو جب بتایا گیا کہ وہ ہمایوں سعید ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ پیسے تو طوائف بھی لیتی ہیں۔

سینیئر اداکار نے کہا کہ ہمایوں سعید کو اس جگہ بھی کاسٹ کرلیا جاتا ہے، جہاں ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

فردوس جمال کے مطابق ہمایوں سعید کی قسمت اچھی تھی، ان کے پاس وسائل تھے اور خدا ان پر مہربان ہوئے لیکن انہیں جو خدا نے وسائل دیے، وہ انہیں استعمال کرکے انہیں کیش کر رہے ہیں۔

سینیئر اداکار نے یہ بھی کہا کہ ہمایوں سعید نے چند اچھے کردار بھی کیے جو کہ خوش قسمتی سے لوگوں کو پسند آگئے لیکن زیادہ تر وہ اپنے وسائل کو استعمال کرکے انہیں کیش کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ خود سے اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024