• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اضافی چینی برآمد کرنے کی تجویز دے دی

شائع August 22, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایک لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی سفارش اجلاس میں پیش کردی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر انڈسٹریز اور ڈیولپمنٹ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر انڈسٹریز رانا تنویز حسین نے کہا کہ ملک میں اضافی چینی موجود ہے، ملوں میں شوگر کی سابقہ قیمتوں میں اضافہ برآمد کی وجہ سے قبول نہیں کیا جائے گا۔

رانا تنویر حسین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اس بات کو یقینی بنائیں ملوں میں اجناس کی سابقہ قیمتیں برقرار رہیں، جس پر پہلے ہی اتفاق ہوگیا تھا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایک لاکھ ٹن چینی کی برآمدات کے لیے سمری وفاقی کابینہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجی جا چکی ہے، جبکہ ای سی سی چینی کی برآمد کی منظوری دے دیگی، تاہم چینی کی برآمد وفاقی کابینہ کی جانب سے تیار کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہوگی۔

چینی کی برآمدات سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر کامرس جام جمال خان، وزارت انڈسٹری اور پروڈکشن کے سیکریٹری، سینئر حکام، صوبائی و پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں، صوبائی کین کمشنرز، ایف بی آر حکام موجود تھے۔

جبکہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے گزشتہ ہفتے حکومتی سطح پر تاجکستان سے چالیس ہزار ٹن اجناس برآمد کرنے کی تجویز دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024