• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا پہلا مسودہ تیار

شائع August 22, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ورکنگ گروپس نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو جدید اور ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے مسودہ تیار کر لیا تاکہ پائیدار ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے فنانس اور ریونیو نے کی جبکہ مشترکہ صدارت ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اور انٹیلی جنس نیٹ ورک (سی 4 آئی) نے ایف بی آر چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کے ہمراہ کی۔

ابتدا میں کنوینرز ورکنگ گروپس نے ٹاسک فورس کو سفارشات پر بریفنگ دی، جبکہ نیشنل ڈیٹا اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین بھی بطور ممبر ٹاسک فورس شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آر اے ایل) کی تنظیم نو کے حوالے سے سسٹمز لمیٹڈ کے آصف بریفنگ دی، جس میں گورننس کے ڈھانچے، صلاحیتوں، ورکنگ ماڈل اور ٹیکنالوجی پر توجہ دی گئی، انہوں نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آر اے ایل) کو ایک اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیم میں تبدیل کرنے کے لیے تجزیہ اور ابتدائی نتائج بھی پیش کیے۔

نادرا کے ڈاکٹر جاوید اشرف نے ٹیکس دہندگان کی شناخت کے لیے منظم پروفائل تیار کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا کے حصول اور انضمام سے متعلق بریفنگ دی۔

جبکہ اجلاس میں مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی سفارشات کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اس کے بعد سپلائی چین آٹومیشن اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) پر بریفنگ غازی اختر کی جانب سے دی گئی، جہاں انہوں نے دیگر ممبران کے ہمرا دستیاب شدہ ڈیٹا کے استعمال سے ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹی ٹی ایس کو مزید مؤثر اور فعال بنانے پر زور دیا ہے، جس سے متعلقہ سیکٹرز سے بقایہ ٹیکسز کی حصولی مؤثر ہوگی۔

جبکہ تانیہ ایدروس نے ٹریڈنگ پارٹنرز سے ٹریڈ ڈیٹا شئیرنگ انٹرفیس کے حوالے سے بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ کسٹمز سسٹم کے ویب بیسڈ ون کسٹمز (وی بی او سی) سسٹم آف گڈز ڈیکلریشن اینڈ کلیئرنس اور پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) میں تجارتی ڈیٹا کی حقیقی قدر اور مقدار کو نہیں لیا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے گروپ کا ابتدائی تجزیہ بھی پیش کیا، دوسری جانب علی پرویز نے ممکنہ ٹیکس دہندگان کی شناخت اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے دستیاب شدہ ڈیٹا کو استعمال کرنے پر زور دیا ہے، جس سے محصولات میں اضافے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کیا جا سکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025