• KHI: Maghrib 6:34pm Isha 7:50pm
  • LHR: Maghrib 6:06pm Isha 7:27pm
  • ISB: Maghrib 6:11pm Isha 7:35pm
  • KHI: Maghrib 6:34pm Isha 7:50pm
  • LHR: Maghrib 6:06pm Isha 7:27pm
  • ISB: Maghrib 6:11pm Isha 7:35pm

9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم، عمر تنویر اپنے بیان سے منحرف ہوگئے

شائع August 22, 2024
واثق قیوم: فائل فوٹو
واثق قیوم: فائل فوٹو

9 مئی کے وعدہ معاف گواہ اور ممبر پاکستان تحریک انصاف واثق قیوم، عمر تنویر اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور عمر تنویر نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 164 کے بیان سےمتعلق درخواست دائر کردی، واثق قیوم اور عمر تنویر کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا، انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ملک اعجاز آصف درخواست پر آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہمیں پر امن جدوجہد کا درس دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سنگین نوعیت کےالزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024