• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ڈپٹی اسپیکر خیبر پختوانخوا پر حقائق چھپانے کا الزام، درخواست گزار کو دوبارہ نوٹس جاری

شائع August 21, 2024
فائل فوٹو بشکریہ خیبر پختونخوا اسمبلی
فائل فوٹو بشکریہ خیبر پختونخوا اسمبلی

ڈپٹی اسپیکر خیبر پختوانخوا اسمبلی ثریا بی بی پر کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کے الزام کی الیکشن کمیشن کی سماعت کے دوران کمیشن نے غیرحاضر رہنے پر درخواست گزار کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ممبر سندھ اسمبلی نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف دارخوست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈپٹی اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی ثریا بی بی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئیں جبکہ درخواست گزار اور ان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے۔

سماعت کے دوران ثریا بی بی نے موقف اپنایا کہ انہیں گزشتہ رات کو نوٹس ملا اور وہ حاضر ہو گئی، انہیں درخواست سے متعلق کچھ علم نہیں۔

اس پر کمیشن کے رکن نثار درانی نے استفسار کیا کہ دارخوست گزار کدھر ہیں؟ جس پر الیکشن کمیشن کے حکام نے بینچ کو آگاہ کیا کہ دارخوست گزار تاحال نہیں پہنچے۔

نثار درانی نے کہا کہ کہ اگر درخواستگزار نہیں آتے تو ہم یہ درخواست نمٹا دیں گے۔ کمیشن نے درخواستگزار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024