• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سلمان خان کی والدہ کو 55 روپے کرایے کےکمرے میں رکھا، سلیم خان کا انکشاف

شائع August 21, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی وُڈ فلم اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان نے ممبئی میں 55 روپے کا کمرہ کرایے پر لینے کا انکشاف کیا ہے، وہ اپنے ماضی کے حوالے سے ڈاکیومنٹری ’اینگری ینگ مین‘ کی تشہیر کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان ان دنوں ڈاکیومنٹری سیریز ’اینگری ینگ مین‘ کی پروموشن کے لیے تقریبات میں شرکت میں مگن تھے، جو کہ 20 اگست کو ایمازون پرائم پر دکھائی گئی۔

حالیہ انکشاف کے دوران سلیم خان نے بتایا کہ کیرئیر کی شروعات میں جب وہ ممبئی آئے تو انہوں نے 55 روپے میں آدھا کمرہ کرایے پر لیا تھا، سلمیٰ خان کے ساتھ شادی کے شروعاتی دن اگرچہ غریبی کے باعث مشکلات کا شکار تھے، تاہم دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار ممبئی آئے تو میرین ڈرائیو پر موجود میرینا گیسٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کی، جس کا آدھے کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے تھا، میری خواہش تھی کہ میں پورا کمرہ 110 روپے میں کرایے پر لوں مگر میری یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔

سلمان خان کے والد نے مزید بتایا کہ وہ اندور کی خوشحال زندگی گزار رہے تھے، لیکن کیریئر کی خاطر میرے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں تھی، وہ بتاتے ہیں کہ بڑے بھائی نے یہاں تک کہا کہ دیکھنا تم واپس بھاگتے ہوئے آؤ گے۔

سلیم خان نے بتایا کہ وہ گھر سے پیسے نہیں مانگنا چاہتے تھے، اسی لیے خود ہی محنت شروع کی۔

رپورٹ کے مطابق سلیم خان 24 سال کی عمر میں سلمیٰ خان سے ملے تھے، اس وقت سلمان خان کی والدہ کی عمر 17 برس تھی، تاہم سلمیٰ خان کی فیملی کی طرف سے ان پر والدین کی پسند کی شادی کرنے یا اپنی پسند بتانے پر زور ڈالا جا رہا تھا، جس کے بعد 1964 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور ایک سال بعد 1965 میں سلمان خان کی پیدائش ہوئی۔

شادی کے شروعاتی سال کے حوالے سے سلمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ’تھوڑی سی پیسوں یا نوکری کی پریشانی تو ہوتی ہے، کہ کیا ہوگا، کیسے ہوگا‘، سلمان خان کے والد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی، اسی لیے میں نے ہر چیز قبول کی، سگریٹ اور کپڑوں کے اشتہار کیے، جو بھی میرے راستے میں آیا، انکار نہیں کیا۔

تاہم سلیم خان کی اداکارہ ہیلن سے دوسری شادی پر سلمیٰ خان اور ان کے بچوں کے لیے مشکلات ضرور کھڑی ہوئی تھیں انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق اداکار ارباز خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے کبھی بھی انہیں دوسری والدہ ہیلن کے خلاف نہیں اُکسایا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ نے والد کے دوسری شادی کرنے پر انہیں بھی بُرا بھلا کہنے سے روکا، میری والدہ مشکل میں تھیں تاہم انہوں نے اس کا ہم پر اثر نہیں ہونے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024