• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:32pm

ٹی20 انٹرنیشنل کا انوکھا ریکارڈ، بیٹر نے ایک اوور میں39 رنز بنادیے

شائع August 20, 2024
— فوٹو: ای ایس پی این - کرک انفو
— فوٹو: ای ایس پی این - کرک انفو

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سب ریجنل ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں سموآ کے بلے باز نے ایک اوور میں 6 چھکوں کی مدد سے 39 رنز بناکر مینز ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی20 کے ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سموآ اور وانا واتو کے درمیان میچ میں قائم ہوا۔

اپنے کیریئر کا تیسرا ٹی20 میچ کھیلنے والے 28 سالہ بیٹر ڈاریئس ویسر نے وانا واتو کے باؤلر نالن نپیکو کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے، اس دوران باؤلرز کی جانب سے 3 نو بالز بھی کی گئی، جس سے ایک اوور میں اسکور 39 رنز ہوگیا۔

سموآ کے بلے باز ویسر نے 14 چھکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 132 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نہ صرف کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی بلکہ اپنی ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کروایا، وہ سموآ کی جانب سے سنچری بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔

اس سے قبل ٹی20 انٹرنیشنل میں 5 بار ایک اوور میں 36 رنز بن چکے ہیں، تاہم ویسر ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے چوتھے بلے باز ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ کے 2007 میں ہونے والے پہلے ایڈیشن میں بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ کو پہلی بار اس فارمیٹ میں 6 چھکے لگائے تھے۔

جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف ایک اوور میں 6 چھکے لگاکر 36 رنز بٹورے تھے۔

نیپال کے بیٹر دپیندرا سنگھ ایری نے 2024 میں قطر کے فاسٹ باؤلر کامران خان کو لگاتار 6 چھکے لگاکر ایک اوور میں 36 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران نے 2024 میں افغانستان کے فاسٹ باؤلر عظمت اللہ عمرزئی کے خلاف ایک اوور میں 36 رنز بنائے تھے تاہم وہ اوور میں صرف 3 چھکے ہی لگاسکے تھے باقی باؤلر نے ایکسٹرا کے رنز دیے تھے۔

2024 میں بھارت کے سابق کپتان روہت شرما اور رنکو سنگھ نے ملکر ایک اوور میں افغانستان کے کریم جنت کے خلاف 36 رنز بٹورے تھے جس میں رنگو سنگھ نے 3 چھکے اور روہت شرما نے 2 چھکے لگائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024