• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بچے پیدا نہ کرنا زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا، نادیہ افگن

شائع August 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ نادیہ افگن نے اعتراف کیا ہے کہ طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ ان کا زندگی کا سب سے مشکل ترین فیصلہ تھا، جس میں شوہر نے ان کا ساتھ دیا۔

نادیہ افگن نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھاگیا کہ ان کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ یا وقت کون سا تھا؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ مشکل ترین تھا۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے دو بار ان کے حمل ضائع ہوچکے جب کہ انہوں نے متعدد بار بچوں کو جنم دینے کی کوشش بھی کی۔

نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچوں کی پیدائش کے لیے ’ان وٹری فرٹیلائیزیشن‘ (آئی وی ایف) بھی دو بار کروایا لیکن اس باوجود ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرا۔

اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے ہر طرح سے کوشش کرکے دیکھی لیکن ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہر رہا تھا اور بار بار ایسا کرنے کی کوشش میں ان کی صحت خراب ہو رہی تھی، وہ ذہنی و جسمانی طور پر نڈھال بن رہی تھیں، تب انہوں نے زندگی کا مشکل فیصلہ کیا۔

نادیہ افگن نے بتایا کہ انہوں نے مجبور ہوکر اپنی زندگی اور صحت کی بہتری کے لیے فیصلہ کیا کہ اب وہ بچے پیدا نہیں کریں گی اور زندگی کے مذکورہ مشکل ترین فیصلے میں شوہر نے ان کا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر کو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو خود ہی سمجھائیں گے اور ان کے شوہر نے سب کو اچھی طرح سمجھایا اور تمام معاملات کو نمٹایا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نادیہ افگن طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے کی بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ دو بار ان کے حمل ضائع ہوچکے ہیں اور انہوں نے تین بار آئی وی ایف بھی کروایا لیکن اس باوجود ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024