• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تو بدکردار کہا گیا، دانیا انور

شائع August 19, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی پہلی شادی 6 سال بعد طلاق پر ختم ہوئی تو انہیں ان کے انتہائی قریبی دوستوں نے ہی بدکردار کہنا شروع کردیا۔

دانیا انور ان دنوں اے آر وائے کے ریئلی شو ”تماشا گھر“ میں شریک ہیں، جہاں انہوں نے شو کے دیگر اداکاروں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی اور ان کی جانب سے کی گئی بات کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں دانیا انور نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 6 سال تک چلی اور انہوں نے شادی کو کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نہیں چاہتیں تھیں کہ ان کی شادی ختم ہو، اس لیے وہ تشدد اور تضحیک بھی برداشت کرتی رہیں لیکن اس باوجود ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔

دانیا انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر سے خلع لی تھی اور جب انہوں نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، تب ہی لوگوں کے رویے تبدیل ہوگئے۔

ان کے مطابق طلاق کے بعد انہیں خراب سمجھا گیا، انہیں برا بھلا کہا گیا، یہاں تک کہ ان کے کردار پر انگلیاں اٹھائیں گئیں، انہیں بدکردار سمجھا گیا۔

دانیا انور کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت حیرت ہوئی جب انہیں اپنی بچپن کی سہیلیوں اور اسکول کی ساتھیوں نے بھی غلط کہنا شروع کیا۔

ان کے مطابق طلاق ہوجانے کے بعد ان کی سہیلیاں یہ بھی کہتی رہیں کہ انہیں شوہر اچھے نہیں لگتے تھے، ان کی دوسروں سے تعلقات تھے، اس وجہ سے انہوں نے شادی ختم کی۔

دانیا انور نے کہا کہ طلاق کے بعد جب وہ واپس اپنے دوستوں اور قریبی افراد کے ساتھ وقت گزارنے گئیں تو انہیں احساس ہوا کہ لوگ انہیں کس طرح غلط سمجھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دانیا انور متعدد انٹرویوز میں اپنی پہلی شادی اور بچوں سمیت دوسری شادی پر کھل کر بات کر چکی ہیں۔

ایک سال قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے 19 برس کی عمر میں محبت کی تھی لیکن شوہر نے ان پر دوسرے سال سے ہی تشدد کرنا شروع کردیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ جنسی، ذہنی اور جسمانی تشدد کے باوجود انہوں نے شادی کو کامیاب بنانے کی کوشش کی لیکن بالآخر ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور انہیں پہلے شادی سے دو بچے، ایک بیٹی، ایک بیٹا ہیں۔

دانیا انور نے اسی انٹرویو میں بتایا تھا کہ پہلی شادی کے ختم ہونے فوری بعد ہی مردوں نے انہیں پیش کش کرنا شروع کردی تھیں لیکن وہ ہر کسی کو اپنے بچے دکھا کر خاموش کراتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایاکہ بعد ازاں انہیں فرحان نامی شخص بہت اچھے لگے، انہوں نے پہلے ان کے بچوں سے اچھے تعلقات بنائے اور پھر ان سے شادی کی۔

دانیا انور نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کے دوسرے شوہر نے ان سے قبل تین شادیاں کی تھیں اور وہ ان کی چوتھی بیوی ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے شوہر کی پہلی تینوں شادیاں ناکام ہوئیں یا وہ شادیوں میں تھے؟

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025