• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

’لاپتا‘ معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے

شائع August 19, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

لاپتا ہونے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے، جن کے اغوا کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) کو 20 اگست تک یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو باز یاب کرواکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عون علی کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے‘۔

ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عون علی کھوسہ سے تفصیل سے بات ہوئی ہے، اللہ پاک ان کی اور گھر والوں کی قدم قدم پر خیر فرمائے-

یاد رہے کہ 15 اگست کو عون علی کھوسہ کی اہلیہ بنیش نے ان کی بازیابی کی درخواست دائر تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عون علی ڈیجٹیل کانٹینٹ کریٹیر ہیں اور ان کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کیا۔

درخواستگزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت عون علی کھوسہ کی بازیابی کا حکم دے۔

16 اگست کو لاہور ہائیکورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس افسر کو 20 اگست تک یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو باز یاب کرواکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس کے اگلے روز لاہور پولیس نے لاپتا معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

لاہور کے تھانہ اچھرہ میں اغوا کا مقدمہ عون کھوسہ کی اہلیہ بینش اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن میں کہا گیا تھا کہ 15 اگست رات 2 بجے نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور عون کھوسہ کو اغوا کر کے لے گئے، نامعلوم افراد، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور کیمرہ بھی ساتھ لے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024