• KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:58pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:58pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:15pm

بلوچستان: دالبندین میں بجلی کے کھمبوں سے لٹکی 5 لاشیں برآمد

شائع August 16, 2024
بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں— فائل فوٹو:رائٹرز
بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں— فائل فوٹو:رائٹرز

بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین میں بجلی کے کھمبوں سے لٹکی 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ لاشوں کو سول ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا، بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا تھا، تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔

لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول ہسپتال دالبندین منتقل کیا۔

بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025