• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسپیکر سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ

شائع August 15, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اسپی کر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا جس سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سالانہ کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

یہ اقدامات قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہیں، پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں 130 غیر ضروری آسامیاں ختم کی جائیں جس سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات کے اقدامات سے مزید 40 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ مارچ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی نظام کی مجموعی اصلاح اور حکومتی اخراجات میں بڑی کمی لانے کے لیے جامع سفارشات طلب کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024