• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پیرو کے مندر سے تین ہزار آٹھ سو سال پرانی 4 انسانی باقیات برآمد

شائع August 15, 2024
—تصویر: رائٹرز
—تصویر: رائٹرز

ماہرین آثار قدیمہ نے شمالی پیرو کی بنجر زمین کے ایک حصے سے 3 ہزار سال سے زائد پرانی انسانی باقیات نکالی ہیں جبکہ عندیہ دیا جا رہا ہے کہ یہ باقیات جس مقام سے ملی ہیں وہاں مقامی ثقافت کے دیوتاؤں کی تعظیم کے لیے رسمی مندر موجود ہوگا۔

ڈان اخبار میں شائع رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 3 ہزار سال سے زائد پرانی انسانی باقیات جنوبی امریکی ریاست کے صوبے ویرو کی ساحلی وادی کے قریب موجود زمین کے ایسے حصے میں پائی گئیں، جہاں مٹی موجود تھی اور پتھر کی دیواریں موجود تھیں، جو کہ صدیوں سے بڑی اور قدیم ثقافتوں کا مسکن رہا ہے۔

جبکہ پیرو کی نیشنل یونیورسٹی آف تروجیلو کے ماہر آثار قدیمہ فیرین کیستیلو جو کہ متعلقہ علاقے میں ریسرچ پروجیکٹ کی سربراہی کر رہے تھے، بتایا کہ باقیات اور یہاں موجود دیواریں تقریباً تین ہزار ایک سو سال سے تین ہزار آٹھ سو سال پرانی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ علاقے میں ثقافتی ارتقا واضح طور پر ہوئی ہے، اس چھوٹے سے مقام سے 4 باقیات کا ملنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہاں دیگر باقیات بھی موجود ہو سکتی ہیں۔

فیرین کیستیلو کا کہنا تھا کہ اس سے ہمیں مقامات کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے، کیونکہ لوگ کافی عرصے تک مندروں میں ہی اپنے پیاروں کو دفنایا کرتے تھے، کیونکہ ان کے لیے یہ مقامات اہمیت رکھتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024