• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

شادی پر ڈانس کیا تو نوشین شاہ نے میسیج بھیجا ’مجرا‘ باہر جاکر کرو، مصباح ممتاز

شائع August 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ ٘مصباح ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی دوست اریبہ حبیب کی شادی میں ڈانس کی تو نوشین شاہ نے انہیں میسیج کرکے ان کے لیے نہ صرف مناسب الفاظ لکھے بلکہ انہیں تجویز دی کہ وہ ’مجرا‘ باہر جاکر کریں۔

مصباح ممتاز نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا نوشین شاہ کے ساتھ ماضی میں کیا تنازع ہوا تھا تو انہوں نے حیران کن انکشاف کر ڈالا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اریبہ حبیب ان کی اچھی دوست ہیں اور ان کی شادی پر ان سمیت مختلف اداکاراؤں نے گروپ ڈانس پرفارمنسز کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اریبہ حبیب کی شادی میں ڈانس کرکے اچھا لگا، انہوں نے خوبصورت لباس پہن رکھا تھا جب کہ باقی اداکاراؤں نے بھی اچھا رقص کیا۔

ان کے مطابق جب شادی میں ڈانس کرنے کی ان کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو انہیں نوشین شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) آیا، جسے پڑھ کر وہ حیران رہ گئیں۔

مصباح ممتاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوشین شاہ کے میسیج کا اسکرین شاٹ لے کر ایک گروپ میں شیئر کردیا، جہاں سب نے انہیں کہا کہ وہ میسیج کو نظر انداز کردیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں لگا کہ شاید نوشین شاہ کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے یا غلطی سے انہوں نے انہیں پیغام بھیجا ہوگا لیکن اس متعلق وہ تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہ سکتیں لیکن انہیں نوشین شاہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے میسیج ملا۔

مصباح ممتاز نے انکشاف کیا کہ میسیج میں نوشین شاہ نے ڈانس کرنے والوں کو ”کنجروں“ کے نام سے مخاطب ہوکر ان کے لیے سخت زبان استعمال کی۔

اداکارہ کے مطابق میسیج میں لکھا گیا تھا کہ ’پاکستان اسلامی ملک ہے، کنجرو، مجرا باہر جاکر کرو‘۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نوشین شاہ کا میسیج پڑھ کر افسوس اور دکھ ہوا اور کافی عرصے بعد ان کی جب ایک تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی تو نوشین شاہ نے خود سلام کرکے ان سے ملاقات کی۔

مصباح ممتاز کے مطابق نوشین شاہ کی جانب سے خود ملاقات کرنے کے بعد انہیں یہ لگا کہ شاید ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہوگا اور پھر انہوں نے بھی ان سے میسیج سے متعلق پوچھنا مناسب نہیں سمجھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025