• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سیہون میں زہریلا کھانا کھانے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق

شائع August 14, 2024
فائل فوٹو: ڈان/ فہیم صدیقی
فائل فوٹو: ڈان/ فہیم صدیقی

صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر سیہون میں زہریلا کھانا کھانے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ چار افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں کھوسہ محلہ کے رہائشی ایک خاندان کے چھ افراد کی زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہو گئی۔

متاثرہ فیملی کو تشویشناک میں غیر معیاری کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

تمام افراد کو تشویشناک حالت میں ڈاکٹر سید عبداللہ شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج متاثرہ خاندان کے دو بچوں نے دم توڈ دیا۔

فوت ہونے والے دونوں بچے سگے بہن بھائی ہیں جن میں دو سالہ ذیشان اور 6 سالہ ثانیہ چنہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کے چار افراد کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جن میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ معاملہ فوڈ پوائزننگ کا لگتا ہے جبکہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں کھانے میں کوئی چیز گر گئی تھی جس کے کھانے سے ان کی حالت خراب ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024