• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

نجکاری کمیشن سے او جی ڈی سی ایل کے شیئرز واپس منتقلی سے متعلق کمیٹی تشکیل

شائع August 14, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے شیئرز کی واپس منتقلی کے معاملے پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تشکیل کردہ کمیٹی 7 روز میں رپورٹ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور وزیر نجکاری علیم خان شامل کیے گئے ہیں۔

کابینہ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کردیے گئے ہیں، کمیٹی او جی ڈی سی ایل کے شیئرز پر حتمی فیصلہ اور شیئرز کی منتقلی کا قانونی راستہ تجویز کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025