• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

امریکی فوجی کا چین کو دفاعی معلومات فروخت کرنے کے جرم کا اعتراف

شائع August 14, 2024
—فوٹو:رائرز
—فوٹو:رائرز

امریکی فوج کے ایک انٹیلی جنس تجزیہ کار نے چین کو حساس دفاعی معلومات فراہم کرنے کے جرم کا اعتراف کیا، فرہم کردہ معلومات میں امریکی ہتھیاروں کے نظام اور فوجی حکمت عملی کے بارے میں دستاویزات بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق اعلیٰ خفیہ سیکیورٹی کلیئرنس رکھنے والے سارجنٹ کوربین شولٹز کو مارچ میں کینٹکی-ٹینیسی سرحد پر واقع فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ کوربین شولٹز نے قومی دفاعی معلومات حاصل کرنے اور افشا کرنے کی سازش، بغیر لائسنس کے دفاعی آرٹیکلز سے متعلق تکنیکی ڈیٹا برآمد کرنے، بغیر لائسنس کے دفاعی اشیا برآمد کرنے کی سازش کرنے اور ایک سرکاری عہدیدار کے طور پر رشوت لینے کے الزامات کا اعتراف کیا۔

چارج شیٹ کے مطابق کوربین شولٹز نے ہانگ کانگ میں رہنے والے ایک ایسے فرد کو درجنوں حساس امریکی فوجی دستاویزات فراہم کیں جس کے بارے میں ملزم کا خیال تھا کہ وہ چینی حکومت کے ساتھ منسلک ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق ملزم کو معلومات فراہم کرنے عوض 42 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔

کوربین شولٹز کی طرف سے حوالے کی گئی دستاویزات میں روس، یوکرین جنگ سے امریکی فوج کے سیکھے گئے اسباق پر بحث کی گئی تھی کہ وہ تائیوان کے دفاع میں لاگو ہوں گی۔

دیگر دستاویزات میں چین کی فوجی حکمت عملیوں، تیاریوں، جنوبی کوریا اور فلپائن میں امریکی فوجی مشقوں اور تعینات افواج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دیگر دستاویزات میں ایچ ایچ 60 ہیلی کاپٹر، ایف 22 اے لڑاکا جیٹ، یو 2 جاسوس طیارے اور میزائل سسٹم سے متعلق معلومات شامل تھیں۔

کوربین شولٹز کو ممکنہ طور پر کئی دہائیوں کی قید کا سامنا ہوگا، سزا کے حوالے سے سماعت 23 جنوری 2025 کو مقرر کی گئی ہے۔

کوربین شولٹز کی گرفتاری کیلیفورنیا میں چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی بحریہ کے اہکاروں کی گرفتاری کے ایک سال سے بھی کم عرصے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

افسر وینہینگ ژاؤ کو جنوری میں غیر ملکی انٹیلی جنس افسر کے ساتھ سازش کرنے اور رشوت لینے کے الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد 27 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان کے علاوہ ایک اور امریکی ملاح جن چاؤ وی کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024