• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: جج کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمے کی سماعت سے انکار

شائع August 13, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے سماعت سے انکار کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں جج نے مقدمات کی مزید سماعت سے انکار کردیا۔

انہوں نے تفتیشی افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مشورہ ہے کہ آپ سپریم کورٹ چلے جائیں، میں ان درخواستوں کی سماعت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمن جج ستمبر میں آئیں گے، آپ تب درخواست دائر کریں۔

لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور تفتیشی افسران نے بانی پی ٹی آئی کے فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ کروانی کی درخواست دی تھی تاہم جج کے انکار کے بعد تفتیشی افسران عدالت سے واپس لوٹ گئے۔

پس منظر

خیال رہے گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں فوجی ، سول اور نجی تنصیبات کو نظر آتش کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025