• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز: پانچ فاسٹ باؤلرز پر مشتمل 16رکنی بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان

شائع August 13, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں 5 فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں کندھے کی انجری کا شکار تسکین احمد کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تسکین احمد بنگلہ دیش اے کے خلاف میچ ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور پاکستان اے کے خلاف نبرد آزما ہو گی۔

بی سی بی کے چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ تسکین احمد نے گزشتہ سال جون سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا لہٰذا ہم نے پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے انہیں ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ٹیسٹ میچ کے لیے ردھم حاصل کر سکیں۔

اسکواڈ میں 22سالہ شہادت حسین کی جگہ تجربہ کار مشفیق الرحیم کو 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل مشفیق، مومن الحق اور شکیب الحسن مجموعی طور پر 216 ٹیسٹ میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور اس تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ملک میں کشیدہ صورتحال سے قبل ٹریننگ کے لیے اپنے دورے سے چند دن قبل ہی پاکستان پہنچ جائے گی تاکہ وہ سیریز سے قبل پاکستان میں سیریز کی تیاری کر سکیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

نجم الحسین شانتو**(کپتان)**، محمودالحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم الحسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور سید خالد احمد۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024