• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

شائع August 12, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی عبدالمالک بھی زخمی ہوئے، جنہیں کوئٹہ کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ واقعہ میں ڈپٹی کمشنر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلٰی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی جائے، ذاکر علی بلوچ حکومت بلوچستان کے ایک باصلاحیت افسر تھے، انہوں نے مختلف ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

دوسری جانب، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرلز کالج سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس سے کالج کے گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024