• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

عنزیلہ عباسی نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

شائع August 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ عنزیلہ عباسی نے شادی کے ایک سال بعد اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کردی۔

اداکارہ نے حال ہی میں شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شوہر ریلیشن شپ تھراپسٹ تشفین انصاری کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تو صارفین نے ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر خواتین سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا کہ عنزیلہ عباسی حمل سے ہیں اور انہوں نے ان کی پوسٹ پر ان کے متوقع بچے کے کمنٹس کرنا شروع کردیے۔

زیادہ تر خواتین نے دعویٰ کیا کہ عنزیلہ عباسی حمل سے ہیں جب کہ بعض نے کمنٹس میں اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ اُمید سے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمل کی چہ مگوئیاں کیے جانے اور سوالات پوچھے جانے کے بعد انہوں نے چند مداحوں کو جوابات دیتے ہوئے اپنے ہاں متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق وضاحت کی۔

عنزیلہ عباسی نے حمل سے متعلق چہ مگوئیاں کرنے والی خواتین کو نفی میں جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ حمل سے نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔

اداکارہ کی جانب سے پیٹ کے حصے کی تصاویر شیئر کیے جانے کی وجہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں، تاہم اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ اُمید سے نہیں۔

عنزیلہ عباسی نے ریلیشن شپ تھراپسٹ تشفین انصاری سے اگست 2023 میں شادی کی تھی۔

دونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی اور حال ہی میں انہوں نے شادی کی پہلی سالگرہ منائی تو لوگوں نے اندازے لگائے کہ عنزیلہ عباسی حمل سے ہیں۔

عنزیلہ عباسی نے چند سال قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک انہوں نے کوئی مشہور کردار ادا نہیں کیا۔

وہ معروف اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی صاحبزادی ہیں، دونوں نے نوجوانی میں 1997 میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024