• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

سیکریٹری صحت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

شائع August 12, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب اسمبلی کے 50 سے زائد ارکان نے سیکریٹری صحت علی جان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

ڈان نیوز کے مطابق ممبر قومی اسمبلی امجد علی جاوید، میاں ثاقب خورشید راؤ کاشف اور دیگر ارکان کے دستخطوں کے ساتھ تحریک استحقاق جمع کروائی گئی، سیکریٹری صحت کے خلاف عوامی نمائندوں کی سفارشات نہ ماننے پر تحریک جمع کرائی گئی ہے۔

تحریک استحقاق میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے ارکان اسمبلی کو محکمہ صحت میں بہتری اور سفارشات دینے کے لیےنگران مقررکیا تاہم سیکریٹری صحت نے حکومت پنجاب کے فیصلے کی تحقیر کی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری صحت نے مستقبل میں ڈرانے کے لیے سفارشات کا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے، وزیر اعلیٰ مریم نوا کے مقررکردہ منتخب نمائندوں پر مشتمل نگران کی سفارشات پر سیکریٹری صحت نے عمل نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024