• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بلوچستان: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی کا قلات، نوشکی میں پرتپاک استقبال

شائع August 12, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی زیر قیادت گریشہ، سوراب، قلات اور منگچر میں رکنے کے بعد گزشتہ رات نوشکی پہنچی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور حامیوں کا ہزاروں افراد نے استقبال کیا، اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، شاہ صبغت اللہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ حکمران بلوچستان کے وسائل کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے لیے ہر ممکن طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ وقت آگیا ہے کہ بلوچ قوم ان ناانصافیوں کے خلاف اجتماعی طور پر کھڑے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ قوم کو بچانے کے لیے سڑکوں پر ہے اور ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔

بعد ازاں قلات پہنچ کر انہوں نے ایک ہجوم کو بتایا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، انہوں نے نشاندہی کی کہ اگرچہ سی پیک کا نام بلوچستان کے نام پر رکھا گیا لیکن صوبے میں کوئی سڑک نہیں بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو اکثر سی پیک یا ترقیاتی پیکجز کے نام پر دھوکا دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی منگچر پر رکی جہاں اس کے قائدین نے اجتماع سے خطاب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024