• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شوہر کا دیا گیا خاص تحفہ چوری ہوگیا، ماہرہ خان کا انکشاف

شائع August 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوہر کی جانب سے دیا گیا انتہائی خاص اور سب سے اہم تحفہ چوری ہوگیا ہے لیکن ان کے شوہر ان پر یقین نہیں کر رہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں میشن کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں بتایا کہ ان کے شوہر سلیم کریم انہیں تحائف دیتے رہتے ہیں اور انہیں ان کی جانب سے دیے گئے تمام تحفے پسند ہیں۔

اداکارہ کے مطابق انہیں شوہر کی جانب سے ملنے والے تحفوں میں سب سے زیادہ چوڑیاں پسند ہیں لیکن انہیں شوہر مختلف اقسام کے تحفے دیتے رہتے ہیں۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنی پسندیدہ خوشبو، رنگ، لباس اور گھریلو اشیا سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ انہیں سب سے زیادہ سفید رنگ پسند ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں گھریلو اشیا میں کچن کی چیزیں خریدنا اور کچن کو بہتر بنانا پسند ہے اور وہ زیادہ تر ایسی کچن کی چیزیں خریدتی ہیں، جن کے ذریعے آنے والے مہمانوں کی خدمت کی جا سکے، جیسا کہ پلیٹس وغیرہ۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہیں شوہر نے انتہائی خاص تحفہ دیا تھا جو کہ کہیں کھوگیا ہے یا پھر کسی نے چوری کرلیا ہے، اس متعلق انہیں تصدیقی طور پر کچھ معلوم نہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لیکن انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی چور نے چرا لیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے خاص تحفے کو چرانے والے چور کو بد دعا دی اور کہا کہ وہ جہنم میں جائیں گے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا تحفہ چوری ہوگیا ہے کہیں کھو گیا ہے لیکن ان کے شوہر ان پر یقین نہیں کرتے اور وہ ان پر الزام عائد کرتے ہیں کہ انہوں جان بوجھ کر تحفے کو کہیں غائب کردیا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ان کا تحفہ چوری ہو چکا ہے۔

اداکارہ نے اگرچہ شوہر کی جانب سے ملنے والے تحفے کو خاص اور انتہائی اہم قرار دیا لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں شوہر نے کیا چیز تحفے میں دی تھی جو چوری ہوگئی؟

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس کاروباری شخص اور دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی، پہلے شادی سے انہیں جواں سالہ بیٹا بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024